نعت شریف
یہ کہتی تھی گھر گھر میں جا کر حلیمہ
میرے گھر میں خیر الورٰی آ گئے ہیں
بڑے اوج پر ہے میرا مقدر
میرے گھر حبیب خدا آ گئے ہیں
اٹھی چار سو رحمتوں کی گھٹائیں
معطر معطر ہیں ساری فضائیں
خوشی میں یہ جبریل نغمے سنا ئیں
وہ شافع روز جزا آ گئے ہیں
یہ ظلمت سے کہہ دو کہ ڈیرے اٹھا لے
کہ ہیں ہر طرف اب اجالے اجالے
کہا جن کو حق نے سراجا منیرا
میرے گھر وہ نور خدا آ گئے ہیں
یہ سن کر آ پ کا آ ستانہ
ہے دامن پسارے ہوئے سب زمانہ
نواسوں کا صدقہ نگاہ کرم ہو
ترے در پر تیرے گدا آ گئے ہیں
مقرب ہیں بے شک خلیل ونجی بھی
بڑی شان والے کلیم و مسیع بھی
لئے عرش نے جن کے قدموں کے بوسے
وہ امی لقب مصطفیٰ آ گئے ہیں
نکیر یں جب میری تربت میں آ کر
کہیں گے زیارت کا مژدہ سنا کر
اٹھو بہر تعظیم نور الحسن اب
لحد میں رسول خدا آ گئے ہیں


0 Comments