نعت شریف
آ قا کے غلاموں کو اب عید منانے دو
سرکار کی آ مد ہے راہوں کو سجانے دو
چرچا ہے یہی ہر سو کہتا ہے یہ ہر کوئی
تشریف نبی لا ئے محفل کو سجانے دو
گھر گھر میں چراغاں ہے رحمت کا اجالا ہے
آ قا کی ثنا کر کے تقدیر جگانے دو
خوشیاں ہیں سبھی کرتے سرکار کی آ مد پر
اک نعت نبی یارو مجھ کو بھی سنانے دو
ہے نور محمد کی سب روشنی دنیا میں
سب کچھ ہے بشیر ان کا صدقہ تو لٹانے دو


0 Comments