نعت شریف
مومنو خوشیاں مناؤ جشن ہے سرکار کا
خوب جھومو مسکراؤ جشن ہے سرکار کا
غم زدو اور غم کے مارو آ مد سرکار ہے
گم سبھی اب بھول جاؤ جشن ہے سر کار کا
دھوم ہے سرکار کے میلاد کی چاروں طرف
محبا نعرے لگاؤ جشن ہے سرکار کا
کعبتہ اللہ بھی جھکا جس پیارے کی تعظیم کو
اس نبی کے گیت گاؤ جشن ہے سر کار کا
دیکھو ابلیس لعیں کی آ ج شامت آ گئی
جلنے والوں کو جلاؤ جشن ہے سر کار کا
نعت خوانی کی سجاؤ محفلیں اب جا بجا
دھوم اس یہ مچاؤ جشن ہے سرکار کا
صدقہِ دیتا ہے خدا پیدائش محبوب کا
منگ لو جو چا ہو آ ؤ جشن ہے سر کار کا
چھائی ہیبت ٹوٹ کر بت منہ کے بل اوندھے گرے
ظلمتوں کی ڈوبی ناؤ جشن ہے سر کار کا
مرحبا یا مصطفیٰ صد مرحباً یا مصطفیٰ
بس یہی نعرہ لگاؤ جشن ہے سرکار کا
مدنی منے نوجواں بوڑ ھے سبھی ہیں شادماں
سب نصیب اپنا جگاؤ جشن ہے سرکار کا


0 Comments