نعت شریف

اک بار پھر سے آ ؤ ں دہلیز مصطفیٰ پر 

قصعئہ غم سناؤ ں دہلیز مصطفیٰ پر 


اللہ کا کرم ہو جب  سامنے حرم ہو 

اپنی جبیں جھکاؤ ں دہلیز مصطفیٰ پر 


تنہائیوں کا مارا اپنوں کا بھی ستایا 

درد و الم مٹاؤ ں دہلیز مصطفیٰ پر


جنت کی کیاری دیکھوں آ خری ہو ہچکی 

میں ایسی موت پاؤ ں دہلیز مصطفیٰ پر


بدلے نہ کاش منظر نظریں ہوں جالیوں پر 


یوں نور لیتا جاؤں دہلیز مصطفیٰ پر

رکھ لیں زہے مقدر سرکار نوکر ی پر


میں زندگی بتاؤ ں دہلیز مصطفیٰ پر

تنقید بے سروپا علما ئے وقت پر


 عزت سے مر ہی جاؤ ں دہلیز مصطفیٰ پر


اس سوچ سے اجاگر میں کانپتا ہوں تھر تھر 

گر میں پہنچ نہ پاؤ ں دہلیز مصطفیٰ پر