نعت شریف
حبیب خدا عرش پر جانے والے
وہ اک آ ن میں جاکے پھر آ نے والے
خدا کوان آ نکھوں سے دیکھ آ نے والے
وہ تفصیل سے سیر فرمانے والے
وہ اقصیٰ میں معراج کی شب پہنچ کر
امامت نبیوں کی فرمانے والے
اشارے سے ان کے قمر کے ہوئے دو
یہ ہیں دم میں سورج کو لوٹانے والے
رہا ان کے ماتھے شفاعت کا سہرا
زمانے میں تقسیم فرما نے والے
جگا دے خدارا مرا بخت خفتہ
غلاموں کی قسمت کو چمکانے والے
ادھر بھی کوئی بوند گیسو کا صدیقہ
مرے ابر رحمت کے برسانے والے
ہے جن کا وظیفہ آ غثنی حبیبی
یہ ہیں ان کی امداد فرمانے والے
وہیں پر رہوں اور وہیں جان نکلے
مدینے کے ہوں لوگ دفنانے والے
.jpeg)

0 Comments