تیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغ نعت شریف اردو
نعت شریف
چراغ بزم ایماں ہو حبیبی یا رسوللہ
امیر بزم دوراں ہو حبیبی یا رسول اللہ
تمہارے نور کے جلوے ہوئے چاروں طرف روشن
جمال نور یزداں ہو حبیبی یا رسول اللّٰہ
تمہیں اللّٰہ نے کس شان سے یہ مرتبہ بخشا
رئیس بزم امکاں ہوں حبیبی یا رسول اللّٰہ
تمہاری یاد کو کیوں نہ قرار زندگی سمجھیں
قرار نور ساماں ہو حبیبی یا رسول اللّٰہ
تمہارے ذکر سے آ قا زمانہ فیض پاتا ہے
بہار فیض ساماں ہو حبیبی یا رسول اللّٰہ
نبی آ ئے زمانے میں کوئی تم سا نہیں آ یا
حبیب ذات رحماں ہو حبیبی یا رسول اللّٰہ
یہ شہزاد حزیں آ قا تمہارا نام لیوا ہے
تم ہی اس کے نگہباں ہو حبیبی یا رسول اللّٰہ
.jpeg)

0 Comments