نعت شریف

نبی کی نعتیں سنا رہے ھیں نبی کے گن گنگنا رہے ہیں


زمیں تو کیا ہے فلک پہ جشن نبی  فرشتے منا رہے ہیں


ہے کعبے کا کعبہ در نبی کا ہمارے دل میں ہے گھر نبی کا


بشر تو کیا ہے نبی کے در پہ فرشتے سر کو جھکا رہے ہیں


نزول رحمت کا ان کی ہر سو فضا میں بکھری ہوئی ہے خوشبو


فرشتے مژدہ سنا رہے ہیں حضور تشریف لا رہے ہیں


زمین سے تا عرش نور ان کا ہر ایک جگہ ہے ظہور ان کا


بنا کے رحمت خدانے بھیجا وہ دیکھو رحمت لٹا رہے ہیں


نبی کے نقشِ قدم پہ چلنا ہمارا جینا ہمارا مرنا

اے کاش کہہ دے کوئی یہ عالم مدینہ آقا بلا رہے ہیں