نعت شریف
محبوب(ﷺ) کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں
آ تے ہیں وہی جن کو سر کار بلاتے ہیں
جن کا بھری دنیا میں کوئی نھیں والی
ان کوبھی میرے آقا (ﷺ) سینے سے لگائے ہیں
وہ لوگ خدا شاھد قسمت کے سکندر ہیں
جو سرور علم کا میلاد مناتے ہیں
جو شاہ مینہ کو لجپال سمجھتے ہیں
دامان طلب بھر کر محفل سے وہ جاتے ہیں
اس آ س پہ جیتا ہوں کہدے یہ کو ئی آ کر
چل تجھ کو مدینے میں سر کار(ﷺ) بلاتے ہیں


0 Comments