نعت شریف
میں سوجاؤ ں یا مصطفیٰ (ﷺ) کہتے کہتے
کھلے آ نکھ صلی علیٰ کہتے کہتے
میں ولیل پڑھنے لگا بے خودی میں
تیری زلف کا ماجرا کہتے کہتے
قیامت میں جب میں نے حضرت کو دیکھا
تڑپنے لگا والضحی کہتے کہتے
نبی (ﷺ) کی زیارت مدینے میں ہو گی
مدینے یہی چل دیا کہتے کہتے
ھزاروں ہوئیں مشکلیں میری آ سان
فقط ایک مشکل کشا کہتے کہتے
وہ مالک ہے سب کا وہ بخشے گا سب کو
برا کہتے کہتے بھلا کہتے کہتے


0 Comments