نعت شریف
زمین ملی نہیں ہوتی زمن ملا نہیں ہوتا
محمد (ﷺ)کے غلام کا کفن میلا نہیں ہوتا
محبت کملی والے سے وہ جذبہ ہے سنو لوگو
یہ جس من میں سما جائے وہ من میلا نہیں ہوتا
میرے آ اس کی الفت تو بدن کو جگمگاتی ہے
کبھی اہل محمد (ﷺ)کا بدن میلا نہیں ہوتا
گلوں کو چوم لیتے ہیں سحر نم شبنمی قطرے
نبی(ﷺ) کی نعت سن لیں تو چمن میلا نہیں ہوتا
جو نام مصطفی (ﷺ) چومیں کبھی دکھتی نہیں آ نکھیں
پہین لے پیار جو انکا بدن میلا نہیں ہوتا
مین نازاں تو نھیں فن پر مگر ناصر یے داعوا ہے
ثنا ئے مصطفی کرنے سے فن میلا نہیں ہوتا


0 Comments