نعت شریف
کوئی محبوب کبریا نہ ہوا
کوئی تجھ سا تیرے سوا نہ ہوا
حق نے کب تیر بات ٹالی ہے
کون سے دن تیرا کہا نہ ہوا
ہم پہ وہ (ﷺ)کتنا مھربان ہوگا
جس سے دشمن کا بڑا نہ ہو
تجھ (ﷺ)سے کس کس نے بے وفائی نہ کی
تجھ (ﷺ) سے کس شخص کا بھلا نہ ہوا
حسرتیں اڑ گئیں دھواں بن کر
لب کشائی کا حو صلہ نہ ہوا
تھی یہی عنایت حیا ت اعظم
پھر بھی مدحت کا حق ادا نہ ہوا


0 Comments