نعت شریف 

خوشیوں کا ساون لا یا ہے میلاد کا موسم آ یا ہے 

اک کیف جہاں پر چھا یا ہے میلاد کا موسم آ یا ہے 


اب چاک جگر کے سلتے ہیں غنچے خوشیوں کے کھلتے ہیں 

اب فضل وکرم کا سایا ہے میلاد کا موسم آ یا ہے


 غلمان وملائک جنت کو کچھ اور مزین کرتے ہیں 

مولی نے خلد سجایا ہے میلاد کا موسم آ یا ہے 


سرکار کی آ مد پر رب نے اپنی قدرت دکھائی ہے

 رحمت کا مینہ برسا یا ہے میلاد کا موسم آ یا ہے 


کلیوں کلیوں پر جوبن ہے پھولوں پھولوں پر جوبن ہے 

غنچہ غنچہ مسکایا ہے میلاد کا موسم آ یا ہے 


قربان حلیم میں تجھ پر ہیں تری گودی میں سرور 

یہ کیسا مقدر پا یا ہے میلاد کا موسم آ یا ہے 


بے بس کا سہارا میں سرور مظلوم کے جامی ہیں یاور


ہر کوہ ظلم گرایا ہے میلاد کا موسم آ یا ہے 


رحمت رب کی نعمت رب کی اتری ہیں اجاگر عالم پر 


شاداب زمانہ۔ آ یا ہے میلاد کا موسم آ یا ہے